Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے اعلیٰ عہدے دار کو معطل کر دیا،وجہ جانیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو (اسلام آباد) اور تمام متعلقہ افسران کو جان بوجھ کر ٹیکس کیسز میں تاخیر کرنے پر معطل کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات کے نفاذ کی نگرانی کا ذاتی چارج سنبھال لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ٹیکس ٹربیونلز اس وقت حکومت کے لیے اربوں مالیت کے مقدمات نمٹا رہے ہیں اور وزیراعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر زور دیا ہے کہ وہ کارروائی کو تیز کریں۔

 مزید پڑھیں:  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 2 سول ججز کو نوکری سے برطرف کردیا

وزیر اعظم نے ایک حالیہ واقعہ کا بھی نوٹس لیا جہاں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل نے ایسے کیس میں تاخیر کی درخواست کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر حکام کو معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے عوام اور قوم کے مفاد کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی نگرانی کا عزم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں