Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق عدالت کی جانب سے اہم پیشرفت

سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولر کرنے سے متعلق 48 درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔

 مزید پڑھیں:  تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد شروع ، کہاں ؟ جانیں

درخواست دائر کرنے والوں میں ایس ایس جی سی کے 3350 غیر مستقل ملازمین بھی شامل ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 2018 میں عدالت نے 500 سے زائد ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا تھا، فیصلے کی بنیاد پر یہ درخواستیں دائر کی گئیں۔

دوسری جانب پیپلز لیبر یونین کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں