Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

لیسکو اور ایف آئی اے مابین معاملات طے پا گئے

لیسکو اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کر لیا۔

 مزید پڑھیں:  ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق عدالت کی جانب سے اہم پیشرفت

حکام کا کہنا تھا کہ لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں اوور بلنگ کو مرحلہ وار ختم کر دے گی، 3 ماہ میں زیر التواء تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور ناکارہ میٹرز کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے لیسکو دفاتر پر چھاپہ نہیں مارے گی، کسی بھی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا اور ایک دو روز میں ایف آئی اے کو تمام خدشات کا جواب دے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں