Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن ،ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس کےنام خط

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما، پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن ہو گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں مزید لکھا ہے کہ 8 فروری کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے جبر کے باوجود لوگ باہر نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کروایا۔

 مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی حکومت کی ڈیجیٹل معاون تانیہ ایدرس ڈیجیٹل نیشن پاکستان انیشی ایٹوکی سربراہ مقرر

ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ن لیگ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فارم 47 لے کر حکومت بنانا تھی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے، کچھ شرم کرو، کچھ حیا دکھائیں، عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے۔ .

خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کرپٹ ہے، نہ پاکستان میں عزت ہے نہ بیرون ملک۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں