کراچی (ویبڈیسک) کراچی میں تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز پیش کی ہے کہ عمران خان سے بات چیت کی جائے۔
نجیٹی وی کے مطابق تاجروں نے وزیر اعظم کو پڑوسی ملک بھارت سے بھی تعلقات بہتر کرنے کی بھی تجویز دی ہے، عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا میں چاہتا ہوں آپ مزید ہاتھ ملائیں، ایک ہاتھ پڑوسی ملک بھارت سمیت دیگر ممالک سے ملائیں اور ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسیوں سے ملائیں
مزیدپڑھیں :وہ مقام جہاں بارش کبھی نہیں ہوئی، حیرت انگیز تصاویر
آپ نے سٹاک مارکیٹ کو اوپر پہنچایا مگر بجلی کی قیمت بھی کم کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بزنس کمیونٹی کی ضرورت ہے آپ لوگ آگئے آئیں، تہیہ کرلیں کہ پانچ برس میں ایکسپورٹ کو دگنا کرنا ہے، پاکستانی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا اسے آگے لانا ہے، اسمگلنگ کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں اس کی وجہ سے ریونیو کم ہوگیا۔



