Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سینکڑوں نئی نوکریاں،عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بے روزگار نوجوانوں کے لئے مثبت پیش رفت کے پیش نظر وفاقی وزارت صحت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے لئے 160 عہدے تخلیق کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ان نئی تقرریوں کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری چھ ماہ کے لیے برقرار رہے گی۔ مزید برآں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے این او سی سرپلس پول سے حاصل کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ وزارت صحت جلد ہی پرنٹ میڈیا میں ان ملازمتوں کے مواقع کے لئے اشتہارات شائع کرے گی۔ مزید اپ ڈیٹس کے لئے www.nhsrc.gov.pk وزارت صحت کی آفیشل ویب سائٹ کے ساتھ رہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خالی آسامیوں کی تشہیر اور بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لئے این او سی جاری کردیا ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ رجمنٹ) میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر گریڈ 1 سے 13 تک کی 1406 ملازمتوں کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت وفاقی وزارت صحت کے ماتحت کام کرنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ دفاتر کے لئے 160 افراد کی بھرتی کرے گی جبکہ وزیر اعظم کے انسپکشن کمیشن کے لئے 12 عہدوں کا اعلان کیا جائے گا۔

وزارت دفاع میں گریڈ 1 سے 15 تک کی 17 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ فنانس ڈویژن کے تحت کام کرنے والے محکموں میں 89 اسسٹنٹ سیونگ افسران اور 342 جونیئر سیونگ افسران سمیت 597 خالی آسامیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اسی طرح حکومت محکمہ ارضیاتی سروے آف پاکستان کے لئے دو افراد کو بھرتی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں