Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے پولیس اہلکار کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی شخص ریاستی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف پولیس کو درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، عدالت مریم نواز کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

 یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز کے پولیس وردی پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی بوچھاڑ

واضح رہے کہ چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں