دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہارٹ اٹیک سے وفات پانے والے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے انسپکٹر کی فوٹیج سامنے آگئی
دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہارٹ اٹیک سے وفات پانے والے ایف آئی اے انسپکٹر کی فوٹیج سامنے آگئی pic.twitter.com/mloHHsXhWr
— Aadil Saeed Abbasi (@AadilSaeed1212) April 25, 2024
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے افسر کی اچانک طبیعت خراب، انتقال کرگئے
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسپکٹر عمران کو ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گئے۔ عدالت میں انسپکٹر عمران کی طبیعت ساناز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر عمران جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تھے۔ انسپکٹر عمران کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ انتقال کرگئے۔انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے جو آج عدالت میں ریکارڈز پیش کرنے کیلئے آئے تھے۔

