نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری پلان پر فیصلہ جاری کر دیا۔
اس حوالے سے کے الیکٹرک کے اویس منشی کا کہنا ہے کہ 7 سالہ ٹیرف پر فیصلہ ابھی باقی ہے، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر جاری فیصلہ 240 صفحات پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفات پانے والےایف آئی اے انسپکٹر کی فوٹیج سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ کراچی کی خدمت کے حوالے سے فیصلے کا اجراء ایک سنگ میل ہے، سرمایہ کاری کا منصوبہ کراچی کے بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سابقہ کثیر سالہ ٹیرف جون 2023 میں ختم ہو گیا تھا۔
