Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ہر قربانی کیلئے تیار،قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 25 اپریل 1996 کو انصاف، انسانیت اور خودداری جیسے اصولوں کی بنیاد پر اپنی انصاف کی تحریک کی بنیاد ڈالی،
جو اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے تمام تر جبرو فسطائیت کے باوجود ملک کی سب سے بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت کا روپ دھار چکی ہے،یومِ تاسیس کے موقع پر آپ حضرات کے ذریعے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے اپنی قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں،اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور آزاد پیدا کیا ہے،نبی اکرمۖ کے امتی ہونے کے ناطے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم حق اور سچ کا ساتھ دیں اور دنیا میں اپنی حقیقت اور حیثیت کو پہچانیں،مولانا رومی نے ہمارے لیے ہی یہ پیغام چھوڑا کہ؛”جب اللہ نے آپ کو پر دے رکھے ہیں تو کیوں چیونٹیوں کی طرح زمین پر رینگتے ہو” مومن اللہ کے علاوہ کسی
مزید پڑھیں :دلہن نے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہے کے ساتھ کیا کیا؟
کے سامنے نہیں جھکتا اس لیے کہ ایمان انسان کو آزاد کرتا ہے،وہ یومِ تاسیس کے موقع پر ملاقات کیلئے جیل آنے والے ذمہ داران سےخصوصی گفتگو کر ر ہے تھے انہوںنے کہا کہ دنیا سے غلامی کے بطور ادارہ خاتمے کا پورا کریڈٹ اسلام کو جاتا ہے کیونکہ اسلام آزادی کی حیثیت و اہمیت کو مقدم رکھتا ہے،میری جانب سے میری قوم کو پیغام دیں کہ آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی جاتی،جبکہ غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، آزادی کے حصول کیلئے لڑنا پڑتا ہے،برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں اپنی آزادی ہی کیلئے بے مثال جدوجہد کی آج ہمیں بھی اپنی آزادی کیلئے خوف کی زنجیریں توڑ کرنکلنا پڑے گا،
مجھے یقین ہے کہ ایک مرتبہ میری قوم صحیح معنوں میں آزاد ہوگئی تو پاکستان کو عظیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے جو دستوراور قانون کی دھجیاں اُڑا کر ملک میں بدترین
مزید پڑھیں:مریم نواز کیلئے کتنی پولیس یونیفارمز سلوائی گئیں؟جان کر حیران رہ جائینگے
آمریت قائم کئے ہوئے ہے،جنگل کے اس بادشاہ کی ضد، انا، قانون کو خاطرمیں نہ لانے اور ملک کو دستور کی بجائے اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی ضد ملکی معیشت، نظامِ حکومت حتی کہ جمہوریت اور عدلیہ کی تباہی کا سبب بن رہی ہے،میں یہ سمجھتا ہوں کہ ملک کی تباہی کے جاری سلسلے کو روکنے کیلئے قوم کا ہرفرد اپنا کردار ادا کرے،اللہ نے اسے جو طاقت اور وسائل دے رکھے ہیں انہیں اپنی آزادی کے حصول کیلئے وقف کرے،میرا اپنی قوم کے نام پیغام ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کیلئے مجھے جو قربانی بھی دینی پڑی دوں گا،مگر اپنی اور اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،میری قوم جان لے کہ مجھے سراسر جعلی، جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کی پاداش میں گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں قید کیا گیا،مجھے اگر 9 سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے جیل میں قید رہنا پڑا تو رہوں گا مگر میری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں