لاہور (ویبڈیسک)سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کم از کم تین روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، وفاقی حکومت سولر سسٹم پر منتقل ہونے والوں کے لیے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔
مزیدپڑھیں :مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے نیچے آگئی
وزارت توانائی کے حکام کے مطابق حکومت ان گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کے بجائے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو بجلی کے یونٹس کا تبادلہ ختم کرکے سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں۔اعلیٰ اور متوسط طبقے نے اپنی چھتوں پر سولر سسٹم لگا لیے ہیں لیکن اس عمل کی وجہ سے جو لوگ ابھی تک سولر سسٹم سے قاصر ہیں، وہ ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فی یونٹ تین روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔



