جنوبی وزیرستان (ویب ڈیسک )وزیرستان کے سیشن جج شاکراللہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد ٹانک اور ڈیرہ کے بارڈر پر واقع گاؤں بھگوال کے قریب سے سیشن جج کو اغوا کرکے لے گئے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد سیشن جج کی گاڑی وہیں پر چھوڑ گئے ہیں جبکہ گارڈ کو بھی کچھ نہیں کہا گیا۔
مزیدپڑھیں :پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر، نئے قانون کی تیاری شروع
اِدھر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیشن جج کے اغوا کا واقعہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک انتہائی افسوسناک عمل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جواب دیں کہ وہ امن کے قیام میں سنجیدہ کیوں نہیں ہیں۔
