Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

800 سرکاری اساتذہ کو برطرف کرنے کی تیاریاں مکمل

کوئٹہ(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 800 اساتذہ کو برطرف کرنےجارہے ہیں، اساتذہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پڑھانے کےلیے اسکول آنا پڑے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری نہیں بکے گی، اگر کسی نے نوکری بیچنے کی کوشش کی تو کارروائی ہوگی، بلوچستان میں سو فیصد میرٹ پر کام ہوگا۔

مزیدپڑھیں:بحریہ ٹائون کے رہائشیوں کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ،انتظامیہ نے نئے نرخ جاری کردیئے

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہماری بچیاں آگے آئیں، یقین ہےراحیلہ حمیددرانی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم میں بہتری آئےگی، بلوچستان کےتعلیمی شعبے میں بہتری لارہےہیں، تعلیم کے شعبے میں کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں