Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

پاکستان کے مزید 6 سرکاری اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کر لیا گیا

نجکاری بورڈ نے پاکستان کے مزید 6 سرکاری اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مزید 6 اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

اجلاس میں 21 اداروں کی نجکاری کی فہرست پر غور کیا گیا اور فہرست میں 6 نئے ادارے شامل کیے گئے جبکہ 15 ادارے پہلے ہی فعال فہرست میں شامل ہیں۔

 مزید پڑھیں:  عدالت کی جانب سےشعیب شاہین کو بڑا ریلیف مل گیا ، دیکھیں

جن اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ، جنکو ون، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، جنکوفور، لاکھڑا پاور اور جامشورو پاور شامل ہیں۔

دوسری جانب اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستوں میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں