لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2 خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2 خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق ندیم نے خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مزید 6 سرکاری اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کر لیا گیا
دونوں خواتین کی جانب سے ایڈووکیٹ حسن مجید نے دلائل دیے، عدالت نے دونوں خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 4 روز کے لیے دونوں خواتین کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے دونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
