اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروفکوہ پیما نائلہ کیانی کااعزاز ات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ، معروف کوہ پیما نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو بھی سر کر لی، پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔
اذلان شاہ کپ: پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائیشیا سے فتح چھین لی
سیکرٹریالپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے انیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخ رقم کی ۔ پاکستانی کوہ پیما نے آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیوں کو 3 سال سے کم عرصے میں سر کرلیا۔8 ہزارمیٹر کی 10 چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے کا پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کو مل گیا۔
کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر بھی ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

