Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

50 لاکھ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، رقم بینک میں جمع کروانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے کھارادر میں بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی کے مطابق رقم جمع کروانے کےلیے آنے والا ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا، واقعہ دو روز قبل رپورٹ ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

مزیدپڑھیں:بلاول بھٹوزرداری ایک مرتبہ پھروزیرخارجہ بننے پررضامند

سی سی ٹی وی ویڈیو میں مشتبہ حرکات و سکنات پر ملزم پر شبہ ہوا، ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے سمیر سے رقم کا بیگ لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں