اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے دبنگ رہنما شیر افضل مروت کی چھٹی ، تحریک انصاف کی قیادت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کردیا۔
سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی۔شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی،
روڈ ٹو مکہ منصوبہ : 44 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا
شیر افضل مروت کے حق میں اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور ذلفی بخاری نے ووٹ دیا جبکہ عمر ایوب اور شبلی فراز وقاص اکرم کا نام سامنے لائے۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کیا تھا۔
دو روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کا نام تجویز کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں نہ بلایا گیا نہ مشورہ ہوا۔

