ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی (بی ایس ای کے) نے جماعت 9 اور 10 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 مئی تک توسیع کردی ہے، لیٹ فیس 3500 روپے ہوگی۔
ایک بیان میں، بورڈ نے کہا کہ “7 مئی سے 11 مئی تک چھوٹ جانے والے امتحانات بورڈ کے قائم کردہ قریبی امتحانی مراکز میں امتحانات کے اختتام کے بعد منعقد کیے جائیں گے”۔

مزید پڑھیں: میٹرک امتحانات: 9 ویں جماعت کا پیپر سوشل میڈیا پر لیک
10 مئی (جمعہ) کو دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک فارم جمع کیے جاسکتے ہیں۔ بورڈ نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ فارم لیٹ فیس کے ساتھ دفتر میں اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرائیں۔
بتایا گیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد لیٹ فیس جمع کرانے والے طلباء کو لیٹ فیس میں کوئی چھوٹ یا توسیع نہیں دی جائے گی۔

