Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

ملکی معشیت میں بہتری، غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا

لاہور(نیوزڈیسک)ملکی معشیت میں بہتری کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا۔ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار یورپ کے ملک مالٹاکا سیاحتی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

مالٹا کا سیاحتی وفد پہلے بار پاکستان آیا ہے، سیاحتی وفد ملکی قدرتی حسن سے لطف اندوزہونے کے ساتھ سیاسی اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا

پہلے مرحلے میں وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مالٹا کے وفد سے سیاحت کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی ۔

مزیدپڑھیں:آرمی چیف عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ، شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مالٹا کی وفد کو پاکستان لانے پر خرم خان اور ملک شرجیل عوان اور دیگرآرگنائزر کے شکریہ ادا کیا۔

جبکہ آرگنائزرخرم خان نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار مالٹا سے کوئی سیاحتی وفد پاکستان آیا ہے، غیر ملکی سیاحت کوبھی پاکستان میں اس طرح کی سرگرمیوں سے فروغ ملے گا، مالٹا کا سیاحتی وفد ملک کے دوسرے خوبصورت مقامات کا بھی دورہ کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں