اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس) کا متوقع دورہ پاکستان موخر کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے اس سے قبل کوئی شیڈول بتائے بغیر عندیہ دیا تھا کہ ولی عہد 19 مئی کو دو روز کے لیے اسلام آباد میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پارک لین، توشہ خانہ ریفر نس کیس، صدر آصف زرداری کوصدارتی استثنیٰ مل گیا
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ سے جب اس پیشرفت پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے جمعہ کو واضح کیا کہ جیسے ہی دونوں دارالحکومتوں کے درمیان شیڈول پر کام کیا جائے گا، اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہیں یقین تھا کہ یہ دورہ جلد ہو گا اور یقیناً بہت قیمتی ہو گا اور پاکستان کے عوام برادر ملک کے لیڈر کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔