سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کے انتہائی متوقع فائنل میں آج پاکستان اور جاپان آمنے سامنے ہوں گے۔
میچ، جو شام 5:30 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد ٹائٹل کی ٹرافی کو حاصل کرنےکے لیے کوشاں نظر آئیں گی۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر جاپان کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ چار میچ جیت کر اور ایک ڈرا کر کے سرفہرست ہے۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی
جبکہ، قومی ٹیم تین جیت اور دو ڈرا کے ساتھ 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جس میں جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میچ بھی شامل ہے۔
فائنل میں پاکستان کے حریفوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فارورڈ عبدالحنان شاہد نے کہا کہ جاپان کی دفاعی لائن انتہائی ٹھوس ہے۔ جاپان نے اتنے ہی میچوں میں صرف چار گول ہی ہونے دئیے ہیں، جو ٹورنامنٹ میں اب تک کے سب سے کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاپان دفاعی طور پر بہت ٹھوس ہے اور وہ اپنے مخالفین کو زیادہ مواقع نہیں دیتے۔
جہاں تکحملے کا تعلق ہے، وہ شاید دوسری ٹیموں کی طرح تخلیقی نہ ہوں لیکن وہ میدان میں اپنے مخالفین کی غلطیوں کا فائدہ اٹھانے میں کافی موثر ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بہت زیادہ گول اسکور کیے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ دوسرے اینڈ پر بھی ہم تسلیم کر رہے ہیں تاہم ہم بقیہ میچوں میں اپنی دفاعی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔




