Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اختلافات میں اضافہ ، گور نرکے پی کی انیکسی خالی کروا کر سامان باہر پھینکوا دیا گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور گورنر کے پی کی جنگ گورنر ہاؤس اسلام آباد تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور ذاتیات پر اتر ائے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی گورنر کی انیکسی کا سامان باہر پھینک دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ تین روز سےکے پی ہاؤس اسلام آباد میںقیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں ۔

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اور ساتھ ہی ساتھ گورنرکے پی کے تمام اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ اس حوالے سے وزیرا علیٰ اور گورنر خیبر پختونخواہ کی جنگ بھی اسلام آباد تک پہنچ گئی ہے

 مزید پڑھیں:صحافی و مزاحمتی شاعر احمد فرہاد رہائشگاہ سے لاپتہ، پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے سے انکار

روز اول سے جیسے ہی گورنر فیصل کریم کی تعیناتی ہوئی تھی اس کے بعد گورنر اور وزیراعلی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے تھے اور اختلافات بڑھتے بڑھتے اس قدر شدت اختیار کر لیتے کہ ایک دوسرے کے اوپر لفظی گولہ باری شروع کر دی گئی

اور لفظی بولا باری کے بعد ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاروائی کی باتیں بھی کی گئی اور اب اسلام آباد میں کے پی ہاؤس انیکسی سےسارا سامان مبینہ طور پر وزیراعلی کی ہدایت پرنکاال دیا گیا اس کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

کیونکہ وزیراعلیصوبے کا سارا انتظام و انصرام چلا رہے ہیں۔یہاں گورنر کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور اس حوالے سے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ جنگ اس قدر شدت اختیار کرچکی ہے کہ دونوں طرف سے سینئر رہنما کوشش کر رہے ہیں کہ اس جنگ کو کسی نہ کسی طریقے سےکنٹرول کیا جائےاور حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جائے۔

ابھی تک ایسی کوئی بھی کوشش کارگر نہیں ہوئی وزیر اعلی کی طرف سے بیانات آئے دن شدت اختیارکر رہے ہیں. جبکہ گورنر کی طرف سے بھی اسی نو عیت کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں