Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھے15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا، کوئی کاغذ اور ثبوت نہیں آرہا جس کی وجہ سے لوگوں میں شک پیدا ہو رہا ہے امید ہے جلد جواب آئے گا اور آنا چاہیے اور جواب لیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ 28 اپریل چھٹی کے دن بابر ستار سے متعلق پریس ریلیز جاری ہوئی، بابر ستارسے متعلق کہا گیا کہ وہ پاکستانی ہیں، میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا جس کو پندرہ دن گزر گئے۔

یہ بھی پڑھیں