راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بس سروس کو صدر راولپنڈی سے فیض احمد فیض سٹیشن تک محدود کردیا گیا،فیض احمد فیض سٹیشن سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی ،میٹرو بس سروس کی بندش سے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلٹی اسٹورز نے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی
میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں سیو غزہ مارچ میں حادثے کے باعث میٹرو بس سروس بند کی گئی،فیض احمد فیض سٹیشن سےآگے ڈی سی اسلام آباد کی درخواست پر سروس بند کی۔



