قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے ملٹی مشن مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاک سیٹلائٹ ایم ایم 1 کو 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔یہ سیٹلائٹ سپارکو اور چینی ایرو اسپیس انڈسٹری کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں دو انڈر پاسز بنانے کا فیصلہ، مقام کی تفصیلات، متبادل راستہ چیک کریں
ترجمان نے کہا کہ سیٹلائٹ کو ملک کی مواصلات اور رابطوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

