قومی اکاؤنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے اجلاس میں جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی جس کی صدارت سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا نے کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے شرح نمو کو 2 فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا تھا جب کہ اسٹیٹ بینک نے اقتصادی ترقی کا تخمینہ 2 سے 3 فیصد لگایا تھا۔ ذرائع کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی 6.25 فیصد، خدمات کے شعبے کی ترقی 1.21 فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی بھی 1.21 فیصد رہی۔پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم 36 ارب 70 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 374 ارب 90 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری ،ٹرینوں کے کرایوں میں 50 فیصد سے زیادہ کمی ،نئی قیمتیں دیکھیں خبر میں
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو 2.38 فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف ساڑھے 3 فیصد تھا۔اجلاس میں رواں مالی سال میں اقتصادی، صنعت، زراعت اور خدمات کے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔


