Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

حکومت نےقربانی کے جانوروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، دیکھیں

پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کے لیے بنائے گئے سیل پوائنٹس پر کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پنجاب کو زیرو ویسٹ کیا جائے۔ صوبائی بلدیاتی اداروں کا اجلاس وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید الاضحی کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

یہ بات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بتائی۔ پنجاب کے وزیر بلدیات نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس ’’نہ نفع نہ نقصان‘‘ کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کابجٹ کب پیش کیا جائیگا ؟تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

عیدالاضحیٰ سے 10 دن پہلے اور اس کے 3 دن بعد میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ شہروں میں ہر گھر میں ماحول دوست بیگ مفت فراہم کیے جائیں۔ میں مختلف شہروں میں جانوروں کی فروخت کے مقامات کا اچانک دورہ کروں گا۔ وزیراعلیٰ کی واضح ہدایت ہے کہ صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر بلدیات نے میونسپل افسران کو جانوروں کی فروخت کے مقامات کا دورہ کرنے اور مقررہ مدت ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر جانوروں کو ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں