Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

چینی کی قیمت میں اضافہ قبول نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ قبول نہیں۔اجلاس میں چینی کی برآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ اگر چینی برآمد نہ کی گئی تو اگلے سیزن میں شوگر ملیں دیوالیہ ہو جائیں گی اور اگلے سیزن میں 40 شوگر ملیں بند ہو جائیں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن میں گنے کے کاشتکاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کر دیے ہیں، شوگر ملوں نے رواں سیزن میں کاشتکاروں کو 40 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی برآمد نہ کی گئی تو شوگر ملیں نومبر میں کرش نہیں کر سکیں گی، ملک میں 15 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے، اگر 50 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے تو 26 ملین ڈالر کمائے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں