اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 15 مئی کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کی گئی تھی۔ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔




