Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ایس آئی ایف سی اجلاس آج طلب ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوربھی مدعو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس دعوت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور آج کے اجلاس میں شرکت کرکے صوبے کی نمائندگی کریں گے۔ کے پی کی نمائندگی کے بغیر SIFC کا اجلاس ادھورا اور بے نتیجہ ہوتا۔

 مزید پڑھیں:  شدید گرم موسم اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،عوام پریشان ، شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا دسواں اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، وزیر دفاع اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں