Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

ڈیرہ اسمٰعیل خان شر پسندوں نے مسافروں کو زبردستی اتارکر بس کو آگ لگادی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب شرپسندوں نے مسافروں کو زبردستی بس سے اتار کر آگ لگا دی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب مسافر بس پر شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ متاثرہ بس درازندہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔

تمام مسافروں کو شرپسندوں نے زبردستی نیچے اتارا اور بس ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، مسافروں کے نیچے اترنے کے بعد بس کو آگ لگا دی گئی جس سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں