پشاور(نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز کا حسن خیل کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرینڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوگئے جبکہ گرینڈ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے
دہشتگردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگئے۔کیپٹن حسنین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی۔ کیپٹن حسنین نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔




