Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

غضب کی گرمی نے عوام کے ہوش اڑا دیے، پارے کی نصف سنچری ہونے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک بھر میں سورج آج بھی قہر برسا رہا ہے، غضب کی گرمی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

سندھ کے اضلاع میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، دادو میں پارہ 45 ڈگری پر پہنچ گیا، موئن جو دڑو، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 44 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سکھر میں پارہ 43 ڈگری پر پہنچ گیا۔

حیدرآباد میں پارہ 40 ڈگری پر پہنچ گیا ہے لیکن گرمی کی شدت 44 کی محسوس ہورہی ہے۔
مزیدپڑھیں :ٹانک میں گاڑی کھائی میں جاگری، 3 خواتین اور ایک بچی جاں بحق ، 7 زخمی
ہیٹ ویو کے زیر اثر شہروں میں پارے کی نصف سنچری کرنے کی پیشگوئی ہے۔

رحیم یارخان اور ساہیوال میں 44 ڈگری کی گرمی ہے، سرگودھا میں پارہ 42 ڈگری پر پہنچ گیا ہے، فیصل آباد میں بھی 44 ڈگری کی گرمی ہے، جبکہ لاہور اور جھنگ میں پارہ 41 ڈگری پر پہنچ گیا، ملتان میں 40 ڈگری کی گرمی ہورہی ہے۔

پشاور میں پارہ 39، اسلام آباد میں 38 اور کراچی میں 34 ڈگری پر پہنچ گیا، لیکن شدت 41 ڈگری کی محسوس کی جاری ہے۔

چمن میں درجہ حرارت 33 ڈگری پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں