کراچی(ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 22پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹ پر فلائٹ کیٹرنگ سروسز کے لیے بڈز طلب کرلی ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟
ٹینڈر نوٹس کے مطابق پی آئی اے نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 9پروازوں کے لیے 6500 مِیل پیک کی بڈز طلب کی ہیں۔ لندن ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 10پروازوں کے لیے 7500 میل پیک جبکہ برمنگھم ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 2پروازوں کے لیے 2200 میل پیک کی بڈز طلب کی گئی ہیں۔
پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سے برطانیہ ہفتہ وار 22پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ خواہشمند کمپنیاں 27 جون 2024 تک ٹیکنیکل اور فنانشیل پروپوزل جمع کروا سکیں گی۔



