Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

حکومت نے بیکری مالکان کو قیمتیں کم کرنے کی آج تک کی مہلت دیدی

لاہور: پنجاب حکومت نے بیکری پروڈکٹس کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مالکان کو آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں آٹے اور فائن فلور کی قیمتوں میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹا اور باریک مغز سستا ہو گیا لیکن بیکری آئٹمز میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں ہوئی۔ قیمتیں کم کرنے کے لیے مالکان کو آج تک کی ڈیڈ لائن دی گئی اور کہا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے جب کہ کیک، بسکٹ، بن اور کیک اس سے کہیں زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں۔محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق ہوٹل والوں کو بھی قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں