ایم کیو ایم پاکستان نے بھی پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل پر متعلقہ اداروں کو اعتماد میں نہ لینے سے بداعتمادی اور تحفظات نے جنم لیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب صنعتوں کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہم
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے قانون کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوں گے جو اشرافیہ کو تحفظ فراہم کرتا ہو اور کمزوروں کے گریبانوں تک اترتا ہو۔
پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اجلاس کے لیے آئے ہوئے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کو جائز مطالبات کی حمایت کا یقین دلایا۔


