Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

تابش ہاشمی نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتا دی

تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے کے ارادے کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ میں فلم میں ہیرو کے دوست کا کردار نہیں ادا کرنا چاہتا اور پھر ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فلموں کی اچھی کہانیاں بھی بہت کم ہی سامنے آتی ہیں تو میں کسی اچھے موقع کی تلاش میں ہوں۔

  حکومت نے اساتذہ کے لیے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرادی

تابش ہاشمی نے کہا کہ 15 سال کسی اور شعبے سے منسلک رہنے کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا اور میں ایسا کرنے میں کامیاب اس لیے ہوا کیونکہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے تو ابھی فلموں میں کام بھی صرف اچھا موقع ملنے پر ہی کروں گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں میں بھی اسی لیے کام نہیں کیا کیونکہ میری زندگی میں ابھی اس کے لیے صحیح وقت اور کوئی اچھا موقع نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں