لاہور – پنجاب میں اساتذہ کے لیے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، جس سے مشکل کی بنیاد پر تبادلے سال بھر ممکن ہو سکیں گے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی۔ اس پالیسی کے تحت معذور، بیوہ، طلاق یافتہ اساتذہ اور طویل مسافت کا سامنا کرنے والوں کے تبادلے سال بھر کھلے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا
فیصلے کے مطابق عام تبادلے سال میں دو بار ممکن ہوں گے، باہمی تبادلے سال میں دو بار اور بین الاضلاع کی اجازت ہوگی جبکہ شادی بیاہ کی منتقلی بھی سال بھر کھلی رہے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام قسم کی ترقیاں 30 دن میں مکمل کر لی جائیں گی۔تمام ضلعی کمیٹیوں کو 30 دنوں کے اندر درخواستوں پر فیصلے کو یقینی بنانا ہو گا۔

