اسلام آباد: نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔
بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط شامل کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری پر قائم مقام صدر کو بریفنگ دی۔قائم مقام صدر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔




