Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ملک کی صورتحال کو 1971 کے حالات جیسا قرار دینا افسوسناک ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال کو 1971 کے مشرقی پاکستان کے حالات جیسا قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ تاثر پیدا کرنا کہ ملک خدانخواستہ ایک اور سقوط ڈھاکہ کی طرف بڑھ رہا ہے قابل افسوس ہے۔

مزیدپڑھیں:خاور مانیکا کو تھپڑ مارنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ محض ٹوئٹ نہیں بلکہ انتہائی محنت سے لکھے گئے اسکرپٹ کے مطابق بنائی گئی مختصر فلم ہے جس کے لفظ لفظ سے فوج دشمنی ٹپک رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اس فلم میں جان بوجھ کر ایسی تصویروں کا انتخاب کیا گیا ہے جو بنگلہ دیشی اور بھارتی میڈیا پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں