Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

حکومت پنجاب اسٹامپ ڈیوٹی میں کتنا اضافہ کرنا چاہتی ہے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے حکومت پنجاب کو پیش کردہ تجویز کے مطابق اسٹامپ ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹامپ ڈیوٹی میں اضافے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 4.21 بلین روپے کی آمدن متوقع ہے۔ محکمہ ریونیو نے 100 روپے کے حلف نامے کی شرح بڑھا کر 3 سو روپے کرنے اور غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر اسٹامپ ڈیوٹی کو 12 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔
مزیدپڑھیں :پاکستان پوسٹ نے عوامی سہولت کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا؟
اس کے علاوہ 5 لاکھ روپے تک کے معاہدوں کی اسٹامپ ڈیوٹی 3 سو روپے سے بڑھا کر 12 سو روپے کرنے کی تجویز ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پنجاب حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی میں 10 فیصد تک اضافہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں عوام کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں