3 جون تک 23,497 تاجروں نے تاجر دوست ایپ میں رجسٹریشن کرالی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق لاہور سے 7,297 تاجروں نے ایپ میں رجسٹریشن کرائی، جب کہ کراچی سے 5,599 اور راولپنڈی سے 3,067 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے 2153 اور پشاور سے 2037 تاجروں نے تاجر دوست ایپ میں رجسٹریشن کرائی ہے۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ملک کے 6 بڑے شہروں سے 1317 کوئٹہ اور دیگر شہروں سے 2027 تاجروں نے تاجر دوست ایپ میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ 21 ہزار 470 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ، 42 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق





