Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ، 42 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے، دو نئے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں میرپورخاص، کراچی ساؤتھ، ایسٹ اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں دوبارہ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں لکی مروت اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد، چمن، کوئٹہ اور مستونگ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 42 اضلاع میں اب تک پولیو وائرس پھیل چکا ہے۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس میں فیصل واوڈا نےغیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا

یہ بھی پڑھیں