مظفرآباد(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے کیل سے تاؤبٹ جانے والی مسافر گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ہے جس میں 19 افراد سوار تھے تاہم ریسکیو حکام نے 4 افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریائے نیلم میں بہہ جانے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 11 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مرکزی کنٹرول روم مظفرآباد کے مطابق مسافر گاڑی پر 7 بکروال، 7 سیاح اور 5 مقامی افراد سوار تھے۔
کنٹرول روم نے بتایا کہ دریا سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 افراد کو زخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا ہے۔
حادثے کے وقت گاڑی کی چھت سے چھلانگ لگا کر بچ جانے والے مسافر کے مطابق حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث دیوار سرک جانے سے پیش آیا۔
مزیدپڑھیں :ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، گورنر کے پی کا علی گنڈاپور پر طنز
