Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

حکومت سندھ نے این او سی کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی

کراچی (ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے متعلقہ حکام کی پیشگی منظوری (این او سی) کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی قربانی کی کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عید پر قربانی کے بعد جانوروں کی کھالیں فلاحی اداروں کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بنتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی میں عید پر کھالیں جبری طور پر حاصل کرنے اور کھالوں پر چھینا جھپٹی کے مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔

اس مسئلے کے تدارک کے لیے حکومت کی جانب سے کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کیا جاتا ہے اور عید پر جمع ہونے والی کھالوں کو بحفاظت گودام تک پہنچانے کے لیے ریاست کی جانب سے سیکیورٹی بھی فراہم کی جاتی رہی ہے۔
مزیدپڑھیں :مردوں کا کھیل جیت نہ پانے کے بعد بچوں کی طرح رونے کے ڈرامے نہ کریں، بدو بدی ماڈل

یہ بھی پڑھیں