Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنا دودھ استعمال کیا؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اکنامک سروے 2023-24 پیش کردیا.

اہم اقتصادی اشاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ، دستاویز میں پاکستان میں دودھ اور گوشت کی پیداوار اور مالی سال میں اس کے استعمال کے بارے میں بھی بتایاگیا۔

مویشی پالنا پاکستان کی دیہی معیشت اہم جزہے، جہاں 80 لاکھ سے زیادہ دیہی خاندان مویشی پال ہیں۔

ان خاندانوں کا انحصار اسی پیشےی پر ہے جو ان کی کل آمدنی کا تقریباً 35-40 فیصد حصہ ہے اور ۔

اقتصادی سروے کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبے نے زرعی ترقی کے بنیادی محرک کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے، جس میں مالی سال 2024 کے دوران زرعی قدر میں اضافہ کا تقریباً 60.84 فیصد اور قومی جی ڈی پی کا 14.63 فیصد شامل ہے۔

مالی سال 2023-24 میں دودھ کی کل پیداوار
اقتصادی سروے میں دستیاب اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2024 میں 70,071 ٹن دودھ تیار کیا –جس میں‌ 26,099 (گائے)، 41,887 (بھینس)، 47 (بھیڑ)، 1,074 (بکری) اور 956 (اونٹ)کادودھ شامل ہے۔

مالی سال 2024 میں پاکستان میں دودھ کی کل کھپت
پاکستانی شہریوں نے سال کے دوران 56,474 ٹن دودھ استعمال کیا۔

انہوں نے 20,880 ٹن گائے کا دودھ، 33,509 ٹن بھینس کا دودھ، 42 ٹن بھیڑ کا دودھ، 1,074 بکری کا دودھ اور 968 ٹن اونٹ کا دودھ پیا۔

یہ بھی پڑھیں