Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

بجٹ 25-2024 میں تنخواہ دار طبقے پر بھاری انکم ٹیکس عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے بجٹ 25-2024 میں تنخواہ دار طبقے پر بھاری انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق حکومت کی جانب سے سالانہ 6 لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے، لیکن چھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس شرح دگنی یعنی 5 فیصد کردی گئی ہے۔

ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار 344 روپے تنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد کردیا گیا، حکومت نے انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا۔

سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس 25 فیصد ہوگا، ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار 667 روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 فیصد یعنی 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 ماہانہ کردیا گیا۔

تنخواہ دار طبقے کو سالانہ 22 لاکھ روپے تنخواہ پر 30 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا اور 10 لاکھ پر 15 فیصد اضافی انکم ٹیکس ہوگا۔ 22 سے 32 لاکھ سالانہ تنخواہ پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ ٹیکس اور ہر 10 لاکھ پر 25 فیصد اضافی انکم ٹیکس ہوگا۔

اسی طرح 32 سے 41 لاکھ سالانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 30 ہزار فکسڈ ٹیکس اور ہر 9 لاکھ پر 30 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

41 لاکھ سالانہ سے ایک روپیہ زیادہ ہونے پر 7 لاکھ فکسڈ ٹیکس اور اضافی تنخواہ پر 35 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں