Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

بجٹ2024-25،ماہانہ دو لاکھ روپے تنخواہ پر کتنا ٹیکس اداکرنا ہوگا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے بجٹ 25-2024 میں تنخواہ دار طبقے پر بھاری انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق حکومت کی جانب سے ماہانہ دو لاکھ روپے لاکھ  تنخواہ والے 19167روپے ٹیکس اداکرینگے ۔

ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار 344 روپے تنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد کردیا گیا، حکومت نے انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا۔

سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس 25 فیصد ہوگا، ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار 667 روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 فیصد یعنی 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 ماہانہ کردیا گیا۔

تنخواہ دار طبقے کو سالانہ 22 لاکھ روپے تنخواہ پر 30 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا اور 10 لاکھ پر 15 فیصد اضافی انکم ٹیکس ہوگا۔ 22 سے 32 لاکھ سالانہ تنخواہ پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ ٹیکس اور ہر 10 لاکھ پر 25 فیصد اضافی انکم ٹیکس ہوگا۔

 

 

اسی طرح 32 سے 41 لاکھ سالانہ تنخواہ پر 4 لاکھ 30 ہزار فکسڈ ٹیکس اور ہر 9 لاکھ پر 30 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

41 لاکھ سالانہ سے ایک روپیہ زیادہ ہونے پر 7 لاکھ فکسڈ ٹیکس اور اضافی تنخواہ پر 35 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں