Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کے بیان سے یو ٹرن لے لیا

بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری پر تیار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ابھی میچز باقی ہیں، ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا چاہئے، سب لوگ دعا کر رہے ہیں کہ ٹیم آگے پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت جاری ہے فی الحال اس موقع پر اس حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں، جیسی بھی ٹیم ہے اسے لیکر اس ٹورنامنٹ میں آگے چلنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےچیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد ٹیم کی بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی تاہم ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ، رضوان نے سست ترین نصف سنچری کا ریکارڈاپنے نام کرلیا

یہ بھی پڑھیں